کراچی، یکم ستمبر(ٹی این ایس): آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ, پیٹرولنگ,اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ, ریکی,نگرانی,ناکہ بندی, سرچنگ اور ٹارگٹیٹڈآپریشنزجیسے اقدامات کو مذید سخت مربوط اور غیر معمولی بنایا جائے تاکہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول,شہریوں کی جان ومال کی سلامتی سمیت دہشت گردوں ودیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے ہر ممکن انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے.انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات میں ملک کے دیگر صوبوں سے زائرین وعقیدت مندوں کی شرکت کے پیش نظر سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی وذیلی شاہراہںوں پر متعلقہ تھانوں کے لحاظ سے سیکیورٹی کو ناصرف غیر معمولی بنایا جائے بلکہ محفوظ سفر کے ضمن میں بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں.
انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس چیک پوسٹس, چوکیوں اور ناکوں پر سرچنگ,کڑی نگاہ رکھنے سمیت تمام ترلاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ پولیس کنٹرول/وائرلیس بیسز کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے تاکہ اطلاعات کی شیئرنگ اور کم سے کم وقت میں پولیس ریسپانس کی بدولت تمام تر انسدادی اقدامات کو بروقت ممکن بنایا جاسکے. انہوں نے کہا کہ تمام مساجد, امام بارگاہںوں, مزارات,اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات,پبلک مقامات سرکاری ونجی اسکولوں,کالجوں ,چامعات,اسپتالوں, اہم عمارتوں وغیرہ پر کی گئی پولیس ڈپلائمنٹ کو ناصرف سیکیورٹی بریفنگ بلکہ متعلقہ ایس ایچ اوز کی علاقوں میں موجودگی اور گشت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے.ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیئے میں عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مقام پر کوئی مشکوک گاڑی, پارسل,بیگ,تھیلا ,بریف کیس وغیرہ یا مشتبہ شخص یا حرکات دکھائی دینے پر فوری اطلاع مددگار 15,ڈی آئی جیز,ایس ایس پیز,ایس ڈی پی اوزدفاتر,قریبی تھانوں,گشت پرمامورپولیس موبائلز ,موٹر سائیکل سوار افسران جوانوں یا پکٹنگ فرائض پر تعینات علاقہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو دیں۔