عسکریت پسندی کیخلاف اداروں ، قوم کا اتحاد ضروری ہے ، بلاول بھٹو

 
0
326

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و عسکریت پسندی بنیادی خطرہ ہیں، ان سے نمٹنے اور دفاعِ وطن کو یقینی
کراچی ستمبر 6(ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و عسکریت پسندی بنیادی خطرہ ہیں، ان سے نمٹنے اور دفاعِ وطن کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوم اور اداروں میں اتحاد ضروری ہے ، یومِ دفاع پراپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ یوم دفاع کو شایانِ شان انداز میں منانے کیلئے پاکستان کی سرحدوں، نظریئے اور جمہوریت کی حفاظت کے علاوہ ان ہم وطنوں اور سپاہیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے جہنوں نے قوم کے تحفظ کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 وہ دن تھا جب شہریوں اور افواج نے اپنے سے زیادہ طاقتور دشمن بھارت کے خلاف بڑی بہادری سے جنگ لڑی، بلاول بھٹو نے کہاکہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے ، جنہوں نے خطے میں بھارت کے جوہری تسلط کے عزائم کو بھانپ کر سیکیورٹی ماحول کا توازن برقرار رکھنے کے لیئے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوجائے ، اسی طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیئے بیلسٹک میزائیل ٹیکنالوجی حاصل کی۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے شہید بیٹوں و بیٹیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وہ ہماری تاریخ کے ہیرو ہیں، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔