عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں، ہم ایک عظیم قوم ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

 
0
1732

راولپنڈی ستمبر 6(ٹی این ایس): یوم دفاع و شہدا پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہم ایک عظیم قوم ہیں اور عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے دن پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج دفاع اور شہدا کا دن ہے، آئیے اپنے شہدا کے گھروں کو جائیں، شہدا کو اورعظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے دی گئی عظیم قربانی پر ان کا شکریہ اداکریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں, ہم ایک عظیم قوم ہیں۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔