تحریک انصاف میں شمولیت پرقریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں ‘ فاروق ستار

 
0
383

کراچی ستمبر 6(ٹی این ایس): ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت پرقریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بے لگام انتخابی اخراجات سے متعلق پٹیشن دائرکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے رکن کے اخراجات 40 اور صوبائی نشست کے 30 لاکھ رکھے گئے لیکن سیاسی جماعتیں لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کر دیتی ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ امیدوار کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے، ان اخراجات کو پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر کیا جانا چاہیے، انتخابی اصلاحات میں انتخابی اخراجات کوکم کیا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا جس پرانہوں نے کہا کہ ایک جماعت اورایک منشور سے 30 سال سے جڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بعض ارکان نے رابطہ کیا، تحریک انصاف میں شمولیت پرقریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ عارف علوی کے صدر بننے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہورہی ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے اس نشست پر میں کھڑا ہوجاؤں۔