کراچی ضلع کونسل کے 80فیصد دیہی علاقے پینے کے پانی اور گیس جیسی نعمت سے محروم

 
0
506

کراچی، یکم ستمبر(ٹی این ایس):  کراچی ضلع کونسل کے 80فیصد دیہی علاقے پینے کے پانی اور گیس جیسی نعمت سے محروم ، بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے پانی کی تلاش اور جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر مجبور  ، ملک کے 35سالہ جمہوری ادوار میں منتخب نمائندوں کے وعدے وفا نہ ہوسکے ، سیاسی سماجی تنظیموں و علاقہ مکینوں کا احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر سمیت ضلع کاؤنسل کراچی کے 80فیصد دیہی علاقے ملک کے 71سالہ تاریخ میں تاحال پینے کے پانی اور گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں ، اس سلسلے میں دوران سروے انکشاف ہوا ہے کہ گھگھر ، گڈاپ ، دیھ الہ پھائی ، دیھ الہ بنو ، لنک روڈ ملیر ، دیھ چوہڑ ، درسنہ چھنہ ، کاٹھوڑ ، دنبہ گوٹھ ، گبول آباد ، فلٹر پلانٹ کالونی ، یوسی گجرو ، سونگل ، پپری ، دیھ امی لانو ، قیصرانی گوٹھ ، ریلوے کالونی ، پاک لینڈ کالونی ، کونکر ، یوسی شاہ مرید ، جام کنڈو سمیت لاتعداد علاقے حکومت کی جانب سے پانی اور گیس کے متعدد منصوبوں اور بجٹ کی منظوری کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، جس کے باعث دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے پانی کی تلاش اور جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر مجبورہیں ، جبکہ موئیدان کنڈ جھنگ سمیت گڈاپ کے کئی علاقوں میں موجود ہ جدید دور میں بھی ایندھن کیلئے گوبر دیواروں پر سکھا کر استعما ل کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں منتخب نمائندوں نے ان گنت وعدے کیے جو ابھی تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکے ہیں ، سماجی رہنماؤں ساجد سندھی ، رحمت اللہ خاصخیلی ، علی جاموٹ ، منور احمد ، آصف بلوچ ، شانی سومرو ، نظیر میمن ، رستم میرانی ، ای بی گبول ، سلیم جان گبول و دیگر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صدیوں سے آباد کراچی کے 80فیصد سے زائد دیہی علاقوں کو پانی اور گیس سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے قدیمی لوگوں میں پھیلتی بے چینی کو ختم کیا جائے۔