شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں ایک بار پھر فحاشی کا اڈہ قائم

 
0
4997

رضوان اشرف عرف جھولے لعل یہ اڈہ چلارہا ہے اور  اس  کو شارع فیصل تھانے کے چند راشی افسران و پولیس اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے: ذرائع

کراچی، یکم ستمبر(ٹی این ایس):  شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں ایک بار پھر فحاشی کا اڈہ قائم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  رضوان اشرف عرف جھولے لعل یہ اڈہ چلارہا ہے اور  اس  کو شارع فیصل تھانے کے چند راشی افسران و پولیس اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ ولاقہ کے مکینوں نے  ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  شیخ گلشن جمال میں قائم فحاشی کا اڈہ بند کروا کر رضوان اشرف عرف جھولے لعل اور اس کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی  کریں۔

تفصیلات کےمطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال مکان نمبر 207 A بلاک C کے  فرسٹ فلور میں رضوان اشرف عرف جھولے لعل نے ایک بار پھر فحاشی کا اڈہ قائم کردیا ہے رواں سال ہی شارع فیصل تھانے کے اے ایس آئی سائیں بخش نے اس گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارکر دو جوڑوں کو بدکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور موقع پر گیسٹ ہاؤس کے مالک رضوان اشرف عرف جھولے لعل کو بھی گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی تھی جس پر ایس ایچ او شارع فیصل علی حسن نے ایف آئی آر نمبر 132 اور 133 بجرم دفعہ 109/34 / 294 اور 6/9 B کے تحت مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا تھا اب رضوان اشرف عرف جھولے لعل جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر گنہاؤنا دھندہ شروع کردیا ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ رضوان اشرف کو شارع فیصل تھانے کے چند راشی افسران و اہلکار اس کے پاس اکثر چکر لگاتے ہیں اور اپنا حصہ لے کر جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے رضوان اشرف کی حرکتوں سے تنگ آکر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے گیسٹ ہاؤس کو مکمل بند کرواکر اس کے مالک کے خلاف اور راشی و کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔