پاکستان رینجرز سندھ کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار

 
0
258

کراچی اپریل 13 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقوں سعود آباد، عوامی کالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے میں کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان طارق عرف بولو، ثاقب عرف چِیکو، اسد اللہ عرف اسد پٹھان، بلال احمد عرف بلال مرغی، ارسلان اجمل آفریدی عرف علی، سراج خان، قمر ریاض، کامران خان اور نعیم خان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اورلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزیدقانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔