سندھ اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے ثالثی کے کردار کو موثر بنانے کے لئے اسمبلی نے ثالثی بل پاس کیا ہے، مشیراطلاعات وقانون

 
0
256

کراچی اپریل 13 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ،ثالثی کا قانون منظور کیا ہے ،پولیس کا کام پولیسنگ کرنا ہے نہ کہ پالیسی بنانا، بعض پولیس افسران نے پالیسی بنانا شروع کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن سے متعلق انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پولیس کا کام پولیسنگ کرنا ہے نہ کہ پالیسیاں بنانا اور ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے لیکن ایسا لگتا ہے پولیس کے کچھ افسران نے پالیسی بنانا شروع کردی ہے پولیس کی ترجیح قیام امن ہونا چاہئیے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ارشاد رانجھانی کو سرعام بیچ سڑک پر گولیاں ماری گئیں لیکن پولیس دیکھتی رہ گئی انہوں نے کہا کہ دو دن پولیس کانفرنس کراچی میں چل رہی تھی اور اس دوران سندھ میں پانچ قتل ہوئے پولیس کا کام کانفرنس کرنا نہیں پولیسنگ کرنا ہے جن لوگوں کا تعلق عوام سے نہیں ہوتا وہ اسی طرح کے منصوبے لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے اس سال آغاز میں ہی ایک بل پاس کیا گیا ہے اور سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں یہ قانون آیا ہے اس قانون سازی کا مقصد ہے عام افراد کو انصاف فراہم کرنا ہے لوگ اگر عدالت جانے سے پہلے اپنے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں تو یہ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہے اس قانون کے ذریعے ہم انصاف عام غریب آدمی تک پہنچانا چاہتے ہیں سندھ اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اسمبلی کام کررہی ہے اب ججز کو اپنا کام کرنا ہے ثالثی کے کردار کو موثر بنانے کے لئے بل سندھ اسمبلی نے پاس گیا ہے، تا کہ عام آدمی اس سے مستفید ہوسکے۔