اسلام آباد اپریل 13 (ٹی این ایس): چئیرمین نیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان کے حوالے سے بیان پہ نوٹس لے لیا۔ نیب چئیرمین نے کہا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں ہے اور نیب نے اپنی غیر جانبداری کو عمل سے ثابت بھی کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ بیان نیب کے معاملات میں مداخلت تو نہیں ہے۔
اس کے علاوہ وزیراطلاعات کے حالیہ اور ماضی کے بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اگر ان کے کسی بیان میں نیب قانون کی خلاف ورزی پائی گئی توان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا تھا کہ اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان جیسے کاروباری شخص کو بھی ضمانت دی جانی چاہئے۔
ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے،
علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2019
اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ہے ضمانت دی جانی چاہئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے۔