راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 5 لیڈی منشیات سپلائر سمیت 15 منشیات سپلائر گرفتار 23 کلو سے زائد چرس برآمد

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 5 لیڈی منشیات سپلائر سمیت 15 منشیات سپلائر گرفتار 23 کلو سے زائد چرس برآمد, تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے دو لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 2 کلو 320 گرام چرس برآمد کی، تھانہ ریس کورس پولیس نے لیڈی منشیات فروش سمیت 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 3 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر سمیت 2 منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 2 کلو 800 گرام چرس برآمد کی , تھانہ مورگاہ پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کی ، تھانہ وارث خان پولیس نے 2 منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 3 کلو 200 گرام چرس برامد کی, تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 2 کلو 600 گرام چرس برآمد کی, تھانہ دھمیال پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 700 گرام چرس برآمد کی ،تھانہ سول لائن پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 300 گرام چرس برآمد کی، صدرواہ پولیس نے منشیات سپلائر کو کر کے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے