اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عدالتی احکامات کے باوجودانفارمیشن گروپ کے راؤ تحسین سمیت متعدد افسراں کی ترقی التواء میں ڈالدی

 
0
372

اسلام آباد،اکتوبر05 (ٹی این ایس):  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عدالتی احکامات کو درخورِاعتنا نہ جانتے ہوئے انفارمیشن گروپ کے راؤ تحسین سمیت متعدد افسراں کی ترقی التواء میں ڈالدی ہے۔ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کےلئے سلیکشن بورڈ کا آج شام اجلاس ہو رہا ہے جس میں تمام گروپس کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انفارمیشن گروپ کی طرف سے سابق پی آئی او راؤ تحسین اور دیگر افسران کے نام بھی بھیجے گئے تھے مگر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے ایک بار پھر راؤ تحسین پر ڈان لیکس  اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے ترقی کا معاملہ کھٹائی میں ڈال دیا ۔

واضع رہے کی اسلام آباد  ہائی کورٹ نے چند روز قبل ہی راؤ تحسین کی ترقی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے حکم صادر کیا تھا کہ  راؤ تحسین کی ترقی میں ڈان لیکس رپورٹ کو حائل نہ کیا جائے اور مطابق میرٹ پر ترقی کےلئے ان کا نام شامل کیا جائے۔