این اے 04 پشاور میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

 
0
349

پشاور،اکتوبر 05 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے این اے 04 پشاور میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ حلقہ میں پندرہ امیدوار مدمقابل  ہیں جن  کے چناؤ کے لئے 26 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

حلقہ میں پی ٹی آئی کے ارباب عامر ایوب ، پیپلز پارٹی کے اسد گلزار اور مسلم لیگ ن کے ناصر خان موسیٰ زئی کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان اور جماعت اسلامی کے واصل فاروق جان بھی اس انتخابی  میدان میں ہیں۔