محنت کش کے ہاں 4بچوں کی پیدائش ،بچوں کی کل تعداد 12

 
0
295

 

دینہ ،اکتو بر07(ٹی این ایس):دینہ میں محنت کس کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہو ئی ہے ،پہلے آٹھ بچے تھے اب درجن پورے ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں یہ قدرت کا کرشمہ ظاہر ہوا ۔جہاں ایک محنت کش کے ہاں 2لڑکوں اور2لڑکیوں سمیت 4بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ۔محنت کش کے پہلے سے آٹھ بچے موجود تھے ۔جن میں سے 5بیٹیاں اور 3بیٹے تھے ۔اب 4بچوں کی پیدائش کے ساتھ محنت کش کے بچوں کی تعداد ایک درجن ہو گئی ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے نارمل اور تندرست ہیں جبکہ ماں کی صحت بھی معمول کے مطابق ہے ۔