روس: ماسکو میں ٹرین اور بس کے در میان تصادم 19 افراد ہلاک اور12 زخمی

 
0
354

 

ماسکو ،اکتو بر07(ٹی این ایس): روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹرین اور بس کے در میان تصادم میں19 افراد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے،جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔روسی حکام کے مطابق ٹرین اور بس میں تصادم ماسکو کے مشرقی علاقے ولادی میر کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔حکام کے مطابق بس روڈ کراس کرتے ہوئے اچانک ریلوے کراسنگ کے درمیان آکر پھنس گئی اور ٹریک پر آتی ٹرین نے اسے ٹکر مار دی،بس میں ازبک مسافر بھی سوار تھے۔