امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آگ نے1500گھر جلا ڈالے‘10افراد ہلاک

 
0
301

لاس اینجلس ،اکتو بر10(ٹی این ایس): امریکی ریاست کیلی فورنیا کے وائن ریجن میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ سے10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ریاستی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے7 افراد سنوما کاﺅنٹی میں ہلاک ہوئے متاثرہ علاقوں میں 1500 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاﺅنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں کیلی فورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ سینکڑوںعمارتوں کو تباہ کر چکی ہے اور اس سے مزید مکانات کو خطرہ ہے جس کے باعث لوگوں کی نقل مکانی ضروری ہے۔سنوما کاﺅنٹی کے علاوہ ناپا میں دو اور مینڈوسینو میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔ناپا کاﺅنٹی کے فائر چیف نے خبردار کیا ہے کہ آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر آگ لگی آگ کے باعث جگہ جگہ گھر اور دیگر عمارتیں شعلوں میں گھری نظر آرہی ہیں۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ اس وقت ہماری ترجیح آگ بجھانا نہیں، انسانی جانیں بچانا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور اب تک تقریبا20 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔