پاکستانی نوجوان انجنئیر کا کارنامہ، بنا پیٹرول کے چلنے والی سستی ترین موٹر سائیکل بنا لی

 
0
366

لاہور،اکتو بر10(ٹی این ایس): پاکستانی مکینیکل انجینئر نے شاندار کارنامہ کردیکھایا، اپنی مدد آپ کے تحت سائیکل نما موٹرسائیل تیار کرلی جو بغیر پیٹرول کے چلتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروکار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل تیار کی ہے جو ددیکھتے میں تو سائیکل نما ہے لیکن کام موٹرسائیکل والا کرتی ہے وہ بھی بغیر ایندھن کے۔ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکی ہے جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے اور اسکی لاگے عام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے مزید یہ کہ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اس کا کوئی شور بھی نہیں ہے۔