خرم شہزاد کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت کی جانب سے 31اگست کو 17سال قید اور جرمانے کی سزا

 
0
540

اسلام آباد،اکتو بر10(ٹی این ایس):بے نظیر قتل کیس میں ملزم سابق ایس پی راول خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔

خرم شہزاد کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت کی جانب سے 31اگست کو 17سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سنائے جانے کے فورا بعد ملزم کو اڈیالہ جیل میں ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ملزم کے ساتھ سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔تاہم ملزمان خرم شہزاد اور سعود عزیز کی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سزا معطل کی تھی۔

سزا معطل ہونے کے بعد خرم شہزاد کی ایس ایس پی سپیشل برانچ کے عہدے پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرد یا گیا۔ خرم شہزاد بے نظیر قتل کیس میں سزا یافتہ ہونے کے دوران ایس ایس پی ا سپیشل برانچ تعینات تھے۔