ملی مسلم لیگ کے عہدیدار نے این اے4 کے ریٹرننگ افسر کو لیگل نوٹس جاری کردیا

 
0
433

لاہور،اکتو بر10(ٹی این ایس): ملی مسلم لیگ نے این اے 4 کے ریٹرننگ افسر کو لیگل نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملی مسلم لیگ نے لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملی مسلم لیگ کو کالعدم لکھ کر جماعت کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے تاہم این اے 4 کے ریٹرننگ افسر 7دن کے اندر معافی مانگی ورنہ 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھرنا پڑے گا۔ ملی مسلم لیگ کے صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکی جماعت کو کالعدم لکھنے سے جماعت کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے تاہم ریٹرننگ افسر معافی مانگے ورنہ ہرجانہ بھرنا پڑےگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔