ڈی ایچ اے لاہور سٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

 
0
325

لاہور اپریل 08 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 22 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لئے گواہان کو طلب کر لیا ۔ نیب نے موقف اپنایا کہ ملزم حماد ارشد نے دیگر ملزمان سے ملکر غلط طور پر ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم وصول کی ۔ ملزمان نے دس ہزار کے قریب لوگوں سے پلاٹس کی مد میں درخواستیں وصول کیں اورپلاٹوں کی منتقلی نام پرلوگوں سے مجموعی طور پر اربوں روپے وصول کیے۔