20لاکھ تاوان کے لیے اغوا ہونے والے نوجوان کو پولیس سٹیشن کے باورچی خانے سے بازیاب کروا لیا

 
0
679

کراچی ،اکتو بر10(ٹی این ایس):کراچی پولیس کا نیا کارنامہ منظر عام پر آیا ہے ۔20لاکھ تاوان کے لیے اغوا ہونے والے نوجوان کو پولیس سٹیشن کے باورچی خانے سے بازیاب کروا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ایک نیا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک شہری کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا ۔اغوا کے بعد ورثاء سے 20لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا گیا ۔ورثاء کی شکایت پر عدالت نے کاروائی کا حکم دیا تو اغوا ہونے والا نوجوان پولیس تھانے کے باورچی خانے سے بر آمد ہو گیا ۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ سارا ڈرامہ پولیس نے خود رچایا تھا ۔ اغواء کے جرم میں پولیس کے کانسٹیبل سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن س تفتیش جاری ہے ۔