لالیاں میں رشتے کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دیدیا گیا ، 2افراد جاں بحق

 
0
308

لالیاں ،اکتو بر10(ٹی این ایس):لالیاں میں رشتے کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دیدیا گیا ۔2بھائی جاں بحق ،4کی حالت تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ لالیاں کے نواحی گاؤں بجل میں پیش آیا ۔جہاں رشتے کے انکار پر تنازعہ ہو گیا ۔تنازعہ اسقدر بڑھا کے مخالفین نے ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دے دیا ۔زہر کے اثر سے متاثرین کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔6میں سے 2بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4افرادکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے واقعے پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔