ایم کیو ایم کا مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات، قومی اسمبلی سے واک آئوٹ

 
0
623

اسلام آباد ،اکتو بر10(ٹی این ایس): ایم کیو ایم نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ساجد احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سندھ نے شماریات ڈویژن کو لکھا ہے کہ سندھ میں مردم شماری کے اعداد و شمار سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ کراچی کی آبادی پونے تین کروڑ تک ہے۔ کراچی کی نشستیں بڑھنے کے خطرے کی وجہ سے کراچی کی آبادی کم بتائی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس پر واک آئوٹ کیا۔