بریسٹ کینسر پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

 
0
482

اسلام آباد اکتوبر 10 (ٹی این ایس) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا مرض جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے‘ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اکتوبر میں بریسٹ کینسر کا دن منایا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ پر پنک لائٹس لگائی گئیں یہ قابل تعریف ہے تاہم اس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ سائوتھ ایشیا میں یہ بیماری سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ اس بارے میں توجہ دلائو نوٹس لایا جارہا ہے۔