اسلام آباد اکتوبر 10 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے 14 سال کے بعد قتل کے ملزم کو رہا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو 14 سال بعد جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
شوکت نامی مجرم نے 2003 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ جس پر ٹرائل کورٹ نے شوکت کو سزا سنائی جسے ہائیکورٹ نے بحال رکھا۔ تاہم اب سپریم کورٹ نے شوکت نامی مجرم کو 14 سال بعد جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جیل سے رہائی پانے پر شوکت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔