ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کیلئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ کا دعویٰ

 
0
364

کراچی کو 65ایم جی ڈی اور 100ایم جی ڈی یومیہ اضافی پانی کے منصوبوں سمیت دیگر کے معیار ،کام کی رفتار کو باقاعدہ مانیٹر کیا جارہا ہے
کراچی ،اکتوبر 10( ٹی این ایس): ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کیلئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہیں، کراچی کو 65ایم جی ڈی اور 100ایم جی ڈی یومیہ اضافی پانی کے منصوبوں سمیت دیگر کے معیار اور کام کی رفتار کو باقاعدہ مانیٹر کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی بھی ہدایات ہیں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے تاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈی ایم ڈی پلاننگ وفنانس مشکورالحسنین واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام ظفر پلیجو ، ایوب شیخ، اعجاز حسن کاظمی ، انتخاب احمد راجپوت آصف علی خان ، الہیٰ بخش بھٹو ،عامر وقار، ای اے کنسلٹنگ لمیٹڈ کے سینئر انجینئر کوآرڈینیٹر عبدالرؤف ،سینئر ڈیزائن انجینئر منور زمان، عثمانی اینڈ کو کے اقبال محمد خان ،عمران حیدر اور دیگر نے شرکت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کراچی کو 100ملین گیلن اور65ملین گیلن یومیہ اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق معلوما ت حاصل کیں،انہیں بتایا گیا کہ 100ملین گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبہ کے سول ورک کا کام شروع ہوچکا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے نیز معیار کا خیال رکھا جائے ،واٹربورڈ کے حکام وقتاً فوقتاً ان منصوبوں کے جاری کام کا ازخود معائنہ کریں اور اس منصوبہ کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے ،ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ ہالیجی سے پپری تک جاری65ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے کئی کلومیٹر طویل پائپ لائن ڈالی جائے گی جبکہ سائفن اور کنڈیوٹ کے علاوہ پمپنگ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا جس کے لئے گھارو میں جگہ کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی شہر میں جاری فراہمی ونکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کوبھی جلد از جلد مکمل کرکے اس کی رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں، تاکہ شہریوں کی پانی و سیوریج سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوسکے ۔