پاکستان مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے تمام ضلعی جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس طلب 

 
0
411

گلگت ،اکتوبر 10( ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت تنظیمی امور کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق 12اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ضلعی جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس گلگت میں طلب کر لیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر 12اکتوبر بروز جمعرات کو دن 2بجے مسلم لیگ ن سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس منعقد ہوگا ۔ ضلعی جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کرینگے جبکہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات و معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ فاروق میر ضلعی سیکریٹریز اطلاعات کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

اجلاس کا مقصد تمام اضلاع میں تنظیموں کی فعالیت اور تنظیموں کے اندر اہم عہدیداروں کی آپس میں ہم آہنگی اور کارکردگی بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے تمام ضلعی جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹریز اطلاعات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 12اکتوبر کو گلگت میں ہونے والی اہم تنظیمی اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔