ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے شہری دھوپ سے دور رہیں، کمشنر کراچی کا شہریوں کو مشورہ

 
0
2887

کراچی ،کتوبر 10( ٹی این ایس): کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت کراچی کے شیریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دھوپ سے دور رہیں۔منگل کومتعلقہ اداروں نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو ایک جائزہ اجلاس میں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ موسمیات ،شہری اداروں اورمحکمہ صحت نے ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سے بچاکے تعاون سے تمام اضلاع میں چوراہوں، شاہراہوں اور بس اسٹاپس پر فرسٹ ریسپانس سینٹر زاور پانی پینے کی سبیلیں قائم کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز نے فرسٹ ریسپانس سینٹرز اور پانی کی سبیلوں کی تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا ۔ انھیں بتایا گیا کہ فرسٹ ریسپانس سینٹرز پر ٹھنڈا پینے کا پانی ، او آرس ایس، برف ،ٹاولزاور دیگر فور ضرورت کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مارکیٹوں میں ایسو سی ایشنز کے تعاون سے واٹر کولرز بھی رکھوائے گئے ہیں۔کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تشہری ذرائع اختیا ر کریں ،شہریوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا شعور اجاگر کر نے کی کوششیں کریں۔ کمشنر نے شہریوں کے مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیا ط برتیں۔ دھوپ سے دور رہیں، ضروری ہو تو سایہ دار جگہ پر رہیں ۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مشروبات اور ٹھنڈا پانی کثرت سے استعمال کریں ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی دانش سعید، تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، بلدیہ عظمیٰ کراچی، تمام ضلعی بلدیات ،محکمہ صحت محکمہ تعلیم،، ایدھی ، امن فاؤنڈیشن اور چھیپا سمیت مختلف اداروں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکوں کے افسران نے شر کت کی۔ محکمہ صحت نے اجلاس کو بتا یا کہ ٓج اورکل جمعرات کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ٹمپریچر 40اور41 ڈگری ہوسکتا ہے جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور امید ہے کہ ہفتہ تک موسم معمول پر آجائے گا ۔کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے دو سال قبل ہیٹ اسٹروک سے انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر کراچی میں شدید گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے متعلقہ اداروں اور محکموں کا تعاون حا صل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچایا جا سکے۔