لاہور جولائی22( ٹی این ایس) ٹرین ڈرائیورز نے برطرف ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے آج ( اتوار) سے ملک بھر میں ریل گاڑی کا پہیہ جام کر کے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرین ڈرائیورز نے آج اتوار سے ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حادثات پر ملازمتوں سے برطرف ڈرائیورز کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ڈرائیورایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرین نہیں چلے گی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری انجم صغیر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 138میں سے128ڈرائیور نے چھٹی کی درخواستیں دے دیں