لاہور(ٹی این ایس)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلومکی ملاقات ڈونلڈ بلوم

 
0
61

باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت کے ہیں۔محسن نقوی

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔محسن نقوی

زراعت خصوصا سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔محسن نقوی

پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔محسن نقوی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں تعینات ہونے والی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزکو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

امریکی سفیر نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا
پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔امریکی سفیر
لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز(Ms. Kristin Hawkins)،پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولیس کٹساکیس (Mr.Nickolas Katsakis)،پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر ڈگلس جانسٹن(Mr. Douglas Johnston) اور پولیٹیکل سپیشلسٹ صدف سعد،صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی اورسیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھے