لاہور(ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یاد گار شہداء آمد

 
0
63

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

وزیر اعلی محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں۔محسن نقوی

شہداء نے اپنے لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیاہے۔ محسن نقوی

شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ محسن نقوی

پاک دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ محسن نقوی

ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ محسن نقوی

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔ چیف سیکرٹری۔انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ۔ کمشنر لاہورڈویژن۔، سی سی پی او لاہور اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے