قائممقام گورنر خیبرپختونخواہ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،فوری طور پر انکوائری کرنے کا حکم 

 
0
498

کوہاٹ ستمبر1(ٹی این ایس)قائممقام گورنر خیبرپختونخواہ مشتاق غنی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں آگ لگانے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر بعض نامعلوم شرپسندوں نے نصف شب ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخل ہوکرایڈمن بلاک میں موجود فنانس اور اسٹیبلشمنٹ دفاتر سمیت فارمیسی لیبارٹری کو آگ لگا ئی تھی جس کے نتیجے میں متعلقہ دفاتر میں موجود یونیورسٹی کا قیمتی ریکارڈ ‘ فرینچر ‘ کمپیوٹرز اور لیبارٹری سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچاتھا۔واقعہ کی رپورٹ متعلقہ پولیس تھانہ میں درج کی گئی ہے جبکہ قائم مقام گورنرمشتاق غنی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنرانسپکشن ٹیم کوفوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا جس پر گورنر انسپکشن ٹیم نے گزشتہ روز یونیورسٹی کا دورہ کیا اورتحقیقات کا آغاز کردیا۔