دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
339

لاہور ستمبر1(ٹی این ایس)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 163100کیوسک اور اخرج 162800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد21100 کیوسک اور اخراج21100 کیوسک، دریائے جہلممیں منگلاکے مقام پرآمد15100کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد60500کیوسک اور اخراج28600 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد183900 کیوسک اور اخراج 175900کیوسک،چشمہ بیراج آمد177900کیوسک اوراخراج 170000کیوسک، تونسہ آمد168200کیوسک اور اخراج141600 کیوسک، پنجند بیراج آمد36800 کیوسک اور اخراج21700کیوسک،گدو آمد 213300 کیوسک اور اخراج 181400 کیوسک، سکھربیراج آمد188200کیوسک اور اخراج132100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراجآمد69700 کیوسک اور اخراج 28000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ6.047 ملین ایکڑ فٹ رہا۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1176.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.007 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.206 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔