کراچی: کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی

 
0
144

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زیادتی کا واقعہ 2 روز پہلے کلفٹن بلاک 4 میں پیش آیا تھا، بچی جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 8 سے 9 سال کے درمیان ہے۔

پولیس سرجن آفس نے کہا کہ بچی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے، طبی معائنے میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس سرجن آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں بچی رہائش پذیر تھی۔