لاہور(ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیالکوٹ پہنچ گئے۔علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال ۔رنگ پورہ تھانہ اور سیالکوٹ سمبڑیال روڈ کا 4 گھنٹے طویل دورہ

 
0
46

گندی اورخون آلودبیڈ شیٹس۔
میٹرس میں کھٹمل،وارڈز میں رینگتے لال بیگ. کیڑے

سیم زدہ دیواریں ۔ناقص صفائی ۔واش رومزکی ابتر صورتحال

ہسپتال گارڈز کا مریضوں اور تیمارداروں سے ناروا سلوک،پیسے لینے کی شکایات

مریضوں اورتیمارداروں نے بعض ٹیسٹ باہر سے کرانے کی بھی شکایات کیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان اور خراب صورتحال دیکھ کر شدید برہم،پرنسپل اورایم ایس کو وارننگ

ہسپتال کی صورتحال کو فوری طور پر درست کیا جائے اورمریضوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہونا چاہیے۔ محسن نقوی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی،سی ٹی سکین روم،بچہ وارڈ،میڈیکل وارڈ،سرجیکل وارڈ،ٹی این ٹی وارڈ،نیفرالوجی وارڈاوردیگر وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیر اعلی محسن نقوی فردا فردا مریضوں کے پاس گئے۔ عیادت کی اورطبی سہولتوں کے بارے دریافت کیا

وزیر اعلی محسن نقوی کی
بچہ وارڈ میں زیر علاج 4 سالہ بچی حیا فاطمہ کو فوری طورپر خصوصی ایمبولینس میں چلڈرن ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کے تیمارداروں کو دلاسہ دیا اور سیکرٹری صحت کو بچی کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی

بیشتر مریضوں اورتیمارداروں کا ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینا ن کا اظہار

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچہ وارڈ میں موجود ایک خاتون کی شکایت پر پیسے لینے والے پولیس اہلکار اور ہسپتال گارڈ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا

پولیس نے پولیس اہلکار اور ہسپتال گارڈ کو فوری گرفتار کیا ۔ دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع

خاتون نے رقم کی واپسی اور فوری داد رسی پر وزیر اعلی محسن نقوی کو دعائیں دیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرسٹ فلور کی چھت پر موجود تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اوران سے مسائل پوچھے

تیمارداروں خصوصا خواتین نے ہسپتال گارڈز کی جانب سے پیسے لینے اورناروا سلوک کے بارے میں شکایات کیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال کے گارڈز کے خلاف کارروائی کاحکم

وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کے دورے کے بعد رنگ پورہ تھانہ پہنچے۔ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں صفائی کے انتظامات کی تعریف کی

وزیر اعلی محسن نقوی نے
سیالکوٹ سمبڑیال روڈ کا بھی وزٹ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو سٹرک کی جلد تعمیر و بحالی کیلئے ہدایات دیں

انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او سیالکوٹ بھی ہمراہ تھے