پی پی امیدواروں نےموجودہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی الیکشن کمیشن آفس کے عملے سے مل کر مرضی کے پولنگ اسٹیشن قائم کروائے:  پی ٹی آئی  PS-04 کشمور کے امیدوار  میرغالب حسین خان ڈومکی کا الزام

 
0
558

تنگوانی، جون  14 (ٹی این ایس):    پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی ایس 4 کشمور میرغالب حسین خان ڈومکی نے اپنی رہائشگاہ بخشاپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی امیدواروں نے دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے موجودہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی الیکشن کمیشن آفس کے عملے سے مل کر انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق پولنگ اسٹیشن قائم کروائے ہیں تاکہ انتخابات کے دن وہ اپنی مرضی سے ہمیشہ کی طرح  دھاندلی کر سکے جو پی پی امیدوار کے مخالفین کے ووٹ ہیں جہان سے  انہوں نے پولنگ اصل مقام سے تبدیل کروائیں ہیں میرے مخالف امیدوار پی پی کے حاجی عبدالروف کو سا جو کچھ سال قبل ان کے پاس کچھ نہ تھا آج ان کے پاس ملک بھر کے شہروں میں پٹرول پمپ ہوٹل لے اور دیگر فیکٹریاں ہیں انہوں نے دور اقتدار میں کبھی عوامی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے اس لئے حلقہ کی عوام ان سے مکمل بیزار ہے جبکہ وہ سرداری زور پر جتنے کی کوشش کرتے ہیں اب ہم ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں میڈیا الیکشن کی مانیٹرنگ کریں تاکہ الیکشن صاف شفاف ہو سکے میں میڈیا کی مدد سے پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کرتا ہوں ملک بھر میں صاف شفاف انتخابات کروانے کے لیے جو اقدامات ہوتا ہے ہیں اس میں ہمارے حلقہ پر بھی جو کچے کی پولنگ ہیں ان پر دھاندلی روکنے کے لئے پاک فوج مقرر کی جائے سپریم کورٹ نے جو الیکشن میں حلف نامہ یہ اچھا عمل ہے اس عمل سے جو سیاستدان جو چور لٹیرے ہیں  وہ ضرور پکڑ میں آ جائیں گے۔