پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ ضلع سکھر کی صدر شائستہ کھوسو نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

 
0
1657

سکھر، جون  14 (ٹی این ایس):  پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ ضلع سکھر کی صدر شائستہ کھوسو نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے کیونکہ پارٹی کی جانب سے شائستہ کھوسو کو ٹکٹ اور مخصوص نشست دینے سے انکار کردیا۔شائستہ کھوسو نے کل صبح 11 بجے حامیوں اور پارٹی لیڈیز ورکرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پارٹی الیکشن بورڈ اور مقامی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار اورپارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے شائستہ کھوسو  نے کہا کہ الیکشن سے قبل من پسند افراد کی سلیکشن اور انہیں ٹکٹ دیکر پارٹی قیادت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریہ سے دستبردار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے قربانیاں دیں آج عوام کے درمیان رہنے والے ورکرز کو نظرانداز کرکے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے افراد کو ٹکٹیں دی گئی ہیں

پیپلزپارٹی میں نظریاتی سچے ورکرز کی قدر نہیں ہے نہ چاہتے ہوئے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔