آئی جی سندھ کیطرفسےعیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی آبائی علاقوں کی طرف روانگی کے پیش نظر تمام ہائی ویز سندھ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جانے کی ہدایت

 
0
375

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس):  آئی جی سندھ نے اے ڈی خواجہ نے عیدالفطرکی آمد اور شہریوں کی آبائی علاقوں کی طرف روانگی کے پیش نظر تمام ہائی ویز سندھ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ذیلی افسران کے نام اپنے  ہدایات پر مبنی پیغام میں اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ  ایس آر پی افسران اور جوانوں پر مشتمل ہائی ویز ریسپانس ٹیموں کو مستعد اور چوکنارکھاجائے،تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،عید بچت بازاروں،ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیئے جائیں،تمام ایس ایچ اوز خصوصی احکامات کے پیش نظر موبائل گشت ، موٹر سائیکل گشت اور رینڈم اسنیپ چیکنگ اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں،کرائم انالیسز کو سامنے رکھ کر رینجرز سندھ کے ساتھ ملکر اسنیپ چیکنگ کی جائے،باالخصوص حساس علاقوں میں دو پولیس موبائلز ملکر گشت کریں،سنگل موبائل کو کسی بھی صورت ایسے علاقوں میں گشت کی اجازت نہ ہوگی،اسنیپ چیکنگ حکمت عملی کو رینجرز کی طرز پر یقینی بنایا جائے،تھانوں کی سطح پرسراغ رساں ٹیموں کی تشکیل اور انھیں حساس علاقوں تنصیبات،اہم سرکاری نیم سرکاری دفاتر / عمارتوں وغیرہ سمیت پرہجوم پبلک مقامات ، کار موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس ،وغیرہ پر تعینات کیاجائے ۔