کلبھوشن یادیو کیس، جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو ایڈہاک جج مقرر کرنےکی منظوری

 
0
347

اسلام آباد ،اکتو بر11(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی عدالت میں زیرسماعت کلبھوشن کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے ایڈہاک جج ہوں گے اور پاکستان کل باضابطہ طور پر عالمی عدالت کو ایڈہاک جج کی تقرری سے آگاہ کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔