فیفا , پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل

 
0
451

لاہور اکتوبر 11(ٹی این ایس)فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے پاکستا ن فٹ بال کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکتے ہوئے اس کی رکنیت معطل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال فیڈریشن اور حکومت کے مابین تنازع کا خمیازہ پاکستانی فٹبالرز کو بھگتنا پڑ گیا ،فیفا نے پاکستان فٹبال کی رکنیت معطل کردی ہے اور اب کوئی بھی پاکستانی فٹ بالرانفرادی طور پر بھی انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری کے مطابق فیفاکی جانب سے اس فیصلے سے آگا ہ کردیا گیا ہے ۔ حکومتی حمایت یافتہ گروپ اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مابین فٹ بال کا تنازع گزشتہ ڈھائی سال سے عدالت میں ہے اور حکومت فٹ بال ہاﺅس چلانے کےلئے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داما د کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر بنوانا چاہتی ہے تاہم فیفا فیصل صالح حیات اور احمد یار لودھی کو فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے۔