لاہور میں پسند کی شادی کرنے والا عدالت کے باہر فائرنگ ہلاک لڑکی کے والدین نے مقدمہ درج کروارکھا تھا جس میں عبوری ضمانت کے لیے مقتول عدالت آیا

 
0
369

لاہور فروری 09 (ٹی این ایس): لاہور کی مقامی عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے والا فائرنگ ہلاک ہوگیا. مقتول عظیم بلال پسند کی شادی کے کیس میں پیشی پر سیشن کورٹ آیا تھا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی‘ فائرنگ کرکے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ عظیم بلال زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا. عدالت کے باہر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بلال عظیم کے نام سے ہوئی ہے.بلال عظیم نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے والدین نے ان پر تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا. بلال عظیم عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا. یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں. مختلف شہروں کی عدالتوں میں سیکورٹی میں غفلت یا دیگر وجوہات کی بنا پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مجموعی طور پر لاہور میں 2011 سے اب تک درجن سے زائد افراد کو مختلف عدالتوں میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاچکا ہے.گزشتہ سال 31 جنوری کو سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے کانسٹیبل آصف اور زیر حراست ملزم ملک امجد ہلاک ہوئے تھے، 20 فروری کو 2 وکلاءکو کمرہ عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا تھا. اس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب پیشی کے بعد واپس جانے والے افراد پر مخالفین کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے. بلال عظیم نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے والدین نے ان پر تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا. بلال عظیم عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا.