ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے خلاف پاکستان کی جملہ قیادت متحد اور یکسو، شہباز شریف ، خرم دستگیر اور بلاول زرداری کا  ٹرمپ کے بنا پر ردعمل

 
0
412

اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلااف پاکستان کی جملہ سیاسی قیادت اختلافات سے بالا متحد اور یکسو نظر آتی ہے۔ سیاسی اور عسکری رہنماؤں  نے کہا کہ پاکستان امریکی دھمکیوں میں نہیں آئے گا اور ان دھمکیوں کی وجہ اسکی افغانستان میں شکست سے حاصل ہونے والی بوکھلاہٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے امریکی صدر کے  بیان پر اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا ہےکہ ٹرمپ کا پاکستان کے حوالے سے بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے، ٹرمپ نے پاکستان اور پاکستانی قوم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، اس بیان پر پوری قوم کومتحد ہوکر اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ القاعدہ کوافغانستان میں شکست دینے کے لیے پاکستان نے امریکا کی ناقابل تردید مدد کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے نہیں،پاکستان اپنی زمین کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی سرزمین پرافغانستان سمیت کسی کی بھی جنگ نہیں لڑنے دیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی امریکی صدر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کو شکست دینےمیں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی کوئی امریکی صدر کو بتا ئے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ ، کام کی مد میں ادائیگی اور انسانی بنیادوں پر دی گئی امریکی امداد کے درمیان کیا فرق ہوتا ہے۔