شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک میں پیش آمدہ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی ا مداد کا ا علان

 
0
394

جاں بحق ہونیوالی نرسوں کے لواحقین کو 20، 20لاکھ دیگر افرا دکیلواحقین کو 8 ،8لاکھ مالی ا مداد دی جائیگی
لاہور، جنوری02 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اٹک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کا ا علان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتا ل اٹک کی جاں بحق ہونے والی دو نرسوں کے لواحقین کو 20،20لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ جاں بحق نرسوں کے بہن یابھائی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی۔جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے مالی امداد ملے گی۔وزیراعلی نے کہاکہ ہسپتال میں گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ یا ۔مجھے حادثے میں نرسوں اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیاہے ۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔