مردان ٗقتل کیے جانے والے 7 سالہ بچے کے ریپ کی تصدیق ٗپولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

 
0
4406

مردان مارچ 13(ٹی این ایس) مردان کے علاقے تمبولک باجوڑو کورونہ میں قتل کئے جانے والے 7 سالہ بچے کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی ٗ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر واقعہ کے بعد تفتیش کے لیے بعض مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔پولیس کے مطابق ہسپتال کے عملے نے بچے کے ساتھ قتل سے قبل ریپ کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے تمبولک کے رہائشی وحید گل کا 7 سالہ بیٹا حارث 10 مارچ کو گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ 11 مارچ کی صبح نامعلوم ملزمان نے بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک دی اور موقع سے فرار
ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش بوری میں بند تھی اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات تھے۔بچے کے والد وحید گل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انتہائی غریب ہے اور سبزی منڈی میں یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا ہے۔