مارگلہ ہلز نیشنل پارک تجاوزات کیس کا مختصر تحریری فیصلہ آ گیا

 
0
1240

اسلام آباد 11 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک تجاوزات کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ کا مونال سے کرائے کی مد میں حاصل رقم 60دن کے اندر خزانے میں جمع کرانے کا حکم،تحریری فیصلے کے مطابق سیکرٹری دفاع فارمز ڈائریکٹوریٹ سے ریکوری یقینی بنائیں، نیوی گالف کورس کی تعمیرات کو چار ہفتوں کے اندر گرا دیا جائے ، سیکرٹری دفاع گالف کورس تجاوزات کی انکوائری کر کے زمہ داروں کا تعین کریں، فرانزک آڈٹ کروا کے خزانے کو پہنچے نقصان کا انداز لگا کر ریکور کیا جائے ، نیشنل پارک میں کوئی مزید تعمیرات نہ ہوں، وفاقی حکومت، سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ یقینی بنائیں، آٹھ سو ایکڑ سے زائد ارضی پر فارمز ڈائریکٹوریٹ کا دعوی ماسٹر پلان اور 1979 آرڈیننس کیخلاف ہے، سیکرٹری دفاع و داخلہ اور سی ڈی اے مشترکہ سروے کر کے نیشنل پارک کی ڈی مارکیشن کریں ، ایکو سسٹم اور قدرتی حیات کا تحفظ ریاست کا آئینی فریضہ ہے، فیصلہ مونال گروپ آف کمپنیز کی سی ڈی اے کیخلاف درخواستیں خلاف میرٹ، مسترد کی جاتی ہیں۔