وزیر صحت عامر کیانی کا پمز ہسپتال کا دورہ،بچوں اور ایمرجنسی  کے شعبوں کا دورہ کیا

 
0
1692

صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عوام کو جلد ہسپتال میں بہتری نظر آئے گی: میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس):  وزیر صحت عامر کیانی کا پمز ہسپتال کا دورہ ،پمزہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راجہ امجد نے استقبال کیا۔عامر کیانی نے  پمز ہسپتال کی چلڑرن وارڈ اور ایمرجنسی کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

اس موقع پر  میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا   کہ ماں بچے کی صحت پر وزیراعظم کے وژن کے مطابق خصوصی توجہ دیں گے،صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تمام رکاوٹیں دور کرینگے،عوام کو جلد ہسپتال میں بہتری نظر آئے گی۔ عدلیہ اور میڈیا کا ہسپتال کی بہتری میں تعاون درکار ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ عید کے دن جن کے بچے ہسپتال ہوں وہ پریشان ہوتے ہیں،پمز اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہا ہے،پمز میں مہنگی مشینیں خراب پڑی ہیں،مشینری سمیت دیگر وسائل فراہم کرنے ہیں۔عمران خان خود بھی ہسپتالوں میں دلچسپی لے رہے ہیں،اسلام آباد میں ہسپتالوں کی شدید کمی ہے،مڈل کلاس گھر میں بیماری آئے تو ان جا دیوالیہ نکل جاتا ہے،ایم آر آئی مشین خراب ہے جسے ٹھیک کروائیں گے،پمز کے کولنگ سسٹم کیلئے منظور شدہ گرانٹ فوری جاری کروائیں گے،مہنگی ادویات ہسپتال خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ،کے پی کے کی طرز پر ہیلتھ کارڈ جاری کرینگے،ہیلتھ کارڈ سے ساڑھے پانچ لاکھ تک کا علاج ہو سکے گا،ہیلتھ کارڈ سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔