ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کا چیمبر آف کامرس ہری پور آفس کا دورہ ۔

 
0
96

تاجر برادری کو پرامن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ہری پور پولیس مذید اقدامات اٹھا رہی ہے۔ڈی پی او ہری پور

ہری پور ( ) ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے چیمبر آف کامرس ہری پور آفس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان بھی ہمراہ تھے ۔تاجر برادری کی جانب سے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام اور حال ہی میں حطار بینک ڈکیتی سمیت دیگر رونما ہونے والے واقعات میں ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔تاجر برادری کی جانب سے ڈی پی او ہری پور اور دیگر افسران کو حالیہ رونما ہونے والے واقعات میں ملزمان کی گرفتاری پر شیلڈ بھی پیش کی گئیں ۔
ڈی پی او ہری پور نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہری پور پولیس اپنے کم تر وسائل کے باوجود تاجر برادری کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی کے تمام خاطر خواہ انتظامات عمل میں لارہی ہے. آپکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس اور صنعتکاروں کے باہمی مضبوط روابط کاروبار کے لئے ضروری ہے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام سے سٹریٹ کرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں ۔ آخر میں ہری پور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔