سجاول:(ٹی این ایس)سجاول کے قریب سیدپور میں بارش اور سیلاب سے تباہ حال اسکول گورنمنٹ پرائمری اسکول گرلز اور بوائیز اسکول کی خدمات پاکستان نیوی نے سنبھال لی

 
0
82

سجاول کے قریب سیدپور میں بارش اور سیلاب سے تباہ حال اسکول گورنمنٹ پرائمری اسکول گرلز اور بوائیز اسکول کی خدمات پاکستان نیوی نے سنبھال لی.اس میں ضروری سامان دینے کے بعد عمارت کا کام شروع ہوگیا جس کا افتتاح ائیر کمانڈر جواد خواجہ نے کیا.گزشتہ سال برسات میں ضلع کے سیکڑوں اسکولوں کو نقصان پہنچا تھا جن کی عمارت کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے ان اسکولوں میں سے ٹھٹھہ سجاول روڈ پر واقع دریائے سندھ کے نزدیک گورنمنٹ پرائمری اسکول گرلز اور بوائیز قادرڈںوشاہ پرانا سعید پور مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تھا جس کی زمہ داری پاکستان نیوی نے لی اور اس اسکول میں فرنیچر باتھ روم پینے کا پانی کیا اور پرانی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا کام شروع کیا جس کا افتتاح آج ائیر کمانڈر جواد خواجہ نے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیوی کی کوشش ہے کہ اس اسکول کو مڈل اور پھر ہائی اسکول کے درجے تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے مقامی لوگوں کی قدرتی آفات میں پھرپور مدد کی ہے راشن کی تقسیم ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،مالی مدد اور دوسرے مسائل حل کئے ہیں اور انشاللہ مزید مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ اس اسکول کو نیوی کی نگرانی کے بعد بچوں کے داخلے کی تعداد ایک دم بڑھ گئی ہے اس کے علاؤہ پاکستان نیوی نے ایک نرسری اسکول بھی قائم کیا ہے جس کو آگے جاکر پرائمری ، مڈل اور پھر سیکینڈری لیول تک لے جائیں گے.