راولپنڈی(ٹی این ایس)نواز شریف واپس آکر ملک کو امن کاگہوارہ بنائے گئے ندا خان

 
0
151

راولپنڈی کے عوام 21اکتوبر کو کثیر تعداد میں لوگ لاہور جائیں

نواز شریف کے شیدائیون کو تما م ترسہولیات فراہم کر ینگے
میان نواز شریف نے ملک وقوم کی سلامتی اور استمکام کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی ہے میاں نواز شریف کو جب بھی اقتدار ملا انہوں نے ملک کو خوشحال کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے قومی ترقی کے دشمن سازش عناصر کا میاں نواز شریف نے ہر پر ڈٹ کر مقابلے کیا میاں نواز شریف کی واپس کے بعد ملک میں خو شگوار تبدیلی آئے گی۔ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ندا خان 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا پوری قوم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے لاہور آئے گی جس سے ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوجائے گا میاں نواز شریف کی پاکستان آمد انقلاب کی نوید ثابت ہوگی جس سے ترقی کی بہاریں واپس لوٹ آئیں گی اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کی پوری ٹیم ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کردے گی انہوں نے کہا 21 اکتوبرکو راولپنڈی

سے ایک بہت بڑا جلوس اپنے قائد کے استقبال کے لئے لاہور روانہ ہوگا