راولپنڈی ،پولیس کی قبحہ خانوں کے خلاف کاروائیاں 7 خواتین گرفتار

 
0
1023

راولپنڈی اپریل 19(ٹی این ایس)،تھانہ صادق آباد پولیس کی 3کامیاب کاروائیاں محلہ ڈھوک پنوں سے قبحہ خانوں پر چھاپے میں 7 خواتین کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے، اہل علاقہ کا خراج تحسین ،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر گوندل نے 3 مختلف کاروائیوں میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 7 خواتین کو گرفتار کر لیا تفتیشی افسر اظہر گوندل کے مطابق تینوں قبحہ خانے عرصہ 4 سال سے اس علاقے میں موجود تھے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائیاں کی گئی پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران خواتین کانسٹیبلز کی خدمات حاصل کی گئی گرفتارخواتین کو وومن تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ایس ایچ اوتھانہ صادق آباد نے کامیاب کاروائیوں پر اے ایس آئی اظہر گوندل کو شاباش دی۔