اسلام آباد ،اکتوبر 04(ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی شق میں نا اہل شخص کے لیے حلف نامے کا لفظ ہٹا کر اقرار نامے کا لفظ داخل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت والی شق میں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل شخص کے لیے حلف نامے کا لفظ ہٹا کر اقرار نامے کا لفظ داخل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو جمعے تک کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ اس شق میں ہونے والی ترمیم واپس لے لیں ۔اگر جمعے تک ترمیم واپس نہ لی گئی تو عوام تمام سیکولر قوتوں کو بہا کر لے جائیں گے ۔